ریاض،20جنوری(ایجنسی) سعودی عرب اور چین نے باہمی تعاون کے 14 معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کرتے ہوئے اقتصادی میدان میں مل کر آگے بڑھنے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے کا ساتھ دینے سے اتفاق کیا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق چین کے صدر شی جین پنگ کل منگل کو پہلے سرکاری دورے
پر ریاض پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ صدر شی پنگ نے شاہ سلمان سے ون آن ون ملاقات کی۔ سعودی فرمانروا نے اپنے چینی مہمان کو "شاہ عبدالعزیز ایوارڈ" بھی پہنایا۔ بعد میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان باہمی تعاون کے 14 معاہدے اور یادداشتیں منظور کی گئیں۔ ان میں آزادانہ تجارت، دو طرفہ معاشی ترقی، سائنس و ٹینکالوجی میں باہمی تعاون، مصنوعی سیاروں، جہاز رانی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے جیسے اہم معاہدے شامل ہیں۔